?️
سچ خبریں:طالبان کی جانب سے منشیات کی کاشت پر پابندی کے باوجود افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نشہ ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران یہ ملک جو افیون اور ہیروئن کا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک تھا، اب دنیا میں شیشے کی پیداوار کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، قطری چینل نے مزید کہا کہ افغانستان میں نشے کی اصل وجہ غربت اور اس ملک کا برسوں کی جنگ اور عدم تحفظ میں ملوث ہونا ہے۔
الجزیرہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالیہ سیاسی صورتحال اور غیر ملکی امداد کی کٹوتی کی وجہ سے اس کی اقتصادی تباہی کے بعد، طالبان کی طرف سے منشیات کی ممانعت کے باوجود اس ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کابل شہر کے کونے کونے میں، پارکوں میں، پلوں کے نیچے اور کابل کی پہاڑیوں میں سیکڑوں افراد کو منشیات کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،منشیات کا مقابلہ کرنے والی تنظیم کے اندازے کے مطابق 2015 میں افغانستان کی تقریباً 5 فیصد آبادی یعنی 23 لاکھ افراد منشیات کے عادی تھے، اگرچہ اس وقت ایسے افراد کے کوئی خاص اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی
?️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت
اپریل
قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں زبردست احتجاج
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر
مارچ
پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال
جولائی
اسرائیلی معیشت پر دباؤ میں اضافہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں واقع اشدود بندرگاہ کے ملازمین نے آج بغیر
جنوری
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔
ستمبر
ضمنی انتخابات میں ووٹرزٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن
نومبر
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان بڑھتی ہوئی لاگت اور ٹیرف کے باعث مشکلات کا شکار
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا ٹیکسٹائل شعبہ امریکا کی منڈی میں
اکتوبر
افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: گزشتہ دنوں جب ایران کے مختلف شہروں میں مہسا
اکتوبر