?️
سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 صوبوں میں 303 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں اس گروہ کے 193 ارکان مارے گئے ہیں، افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کاروائیاں ننگرهار، میدان وردک، غزنی، ارزگان، قندهار، زابل، هرات، فراه، سمنگان، هلمند، قندوز، بغلان، تخار، پروان اور کاپیسا کے 15 صوبوں میں کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق ، افغان فوج اور پولیس فورسز کے آپریشن میں 110 طالبان ارکان زخمی بھی ہوئےجبکہ متعدد صوبوں میں بڑی تعداد میں طالبان کی جانب سے نصب بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئیں اور اس گروپ سے وابستہ اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا۔
یادرہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف اس ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہےجبکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین – افغان مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہےاور پورے افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کے زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی واشنگٹن اس ملک میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کو بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ ثابت کر سکے ہیں کہ اسی کی وجہ سے اس ملک میں امن قائم ہے اور اگر وہ یہاں سے چلا جائے گا تو یہاں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جس کا وہ انتباہ بھی دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 25 فیصد تنزلی، ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)
جولائی
پاک فوج کا بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان میزائل کا تجربہ
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے آج
مئی
صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ
مئی
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
پاکستان کو چین سے دور کرنے کا امریکی ہتھکنڈہ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی
جولائی
جرمنی پر آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے عوامی دباؤ میں اضافہ
?️ 21 ستمبر 2025جرمنی پر آزاد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے عوامی دباؤ میں
ستمبر
کیا امریکہ تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتا ہے؟ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر موجودہ واشنگٹن کی
جون
ٹرمپ کا اعتراف: ٹیرف نے مجھے سیاسی خطرے میں ڈال دیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف نے
مئی