?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کو اگر اضافی فنڈنگ نہیں ملے گا تو ان کا غذائی ذخیرہ ستمبر کے آخر تک ختم ہو جائے گا ۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی ہم آہنگی کے سربراہ رمزی الکباروف نے بدھ کے روز کابل میں صحافیوں کو بتایاکہ ہم ضروری غذائی اشیاء فراہم نہیں کر سکیں گے کیونکہ ہماری خوراک کی فراہمی کم ہو رہی ہے اور ہمیں موجودہ مانگ کو برقرار رکھنے اور پورا کرنے کے لیے صرف فوڈ سیکٹر میں کم از کم 200 ملین ڈالر کی کی ضرورت ہے تاکہ ہم خوراک کو پورا کر سکیں۔
الکباروف نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی کم از کم ایک تہائی آبادی نہیں جانتی کہ انہیں کب تک خوراک کا عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا،دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو کہا کہ افغانستان ایک انسانی تباہی کا سامنا کرنے کے دہانے پر ہے، گوتریس نے کہا کہ شدید خشک سالی اور موسم سرما کے ناموافق حالات کی پیش گوئی کے دوران اضافی خوراک ، پناہ گاہ اور ضروری طبی سامان فوری طور پر اس ملک کو بھیجا جانا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی ، طالبان کی افواج بجلی کی رفتار کے ساتھ اور غیر متوقع طور پر افغانستان کے مختلف صوبوں میں آگے بڑھیں اور بالآخر 15 اگست کو کابل پہنچیں جس کے بعدگذشتہ پیر کے روز امریکہ نے افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کے انخلاء کے خاتمے کا اعلان کیا ، اس طرح امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوا جو امریکہ نے افغان قوم کی تعمیر کے بہانے شروع کی اور اب بیس سال بعد تباہ حال ملک کو تنہا چھوڑ دیا۔
مشہور خبریں۔
سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی
مئی
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
صیہونی حکومت کے تیار کردہ سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے عوام کی جاسوسی
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے دنیا بھر کی مختلف حکومتوں کے ذریعہ صیہونی
جولائی
امریکہ افغانستان میں داعش کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے: طالبان
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا
اگست
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی
?️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب
جون
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
3 ملین ڈالر کا صیہونی دیو تباہ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج
جون
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر