🗓️
سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اور جکارتہ عالم اسلام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اناطولیہ خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کے 56ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے جکارتہ میں ترکی کے وزیر خارجہ Hakan Fidan کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ترکی اور انڈونیشیا مختلف خطوں میں نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور اسلامی دنیا کے کثیر آبادی والے ممالک میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس ملاقات کے بعد فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،مرسودی نے انڈونیشیا اور ترکی کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر مذاکرات کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی کا نجی شعبہ انڈونیشیا کو ایک اہم صنعتی مرکز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انڈونیشیا ترکی کے ساتھ بہت زیادہ مضبوط تعاون قائم کرنے کی امید رکھتا ہے، کہا کہ ان کا مقصد اس فریم ورک میں عملی تعاون کے شعبوں اور سیکٹرل ڈائیلاگ کی ترقی کے ساتھ مشترکہ آپریشن پلان بنانا ہے۔
انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک G20 ، اسلامی تعاون کی تنظیم اور MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کے رکن ہیں اور فیمابین کے تبادلے کو ترقی دے سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات
دسمبر
قندہار میں 36 طالبان دہشتگرد ہلاک
🗓️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
جنوری
ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ
اگست
کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے
جنوری
امریکہ فلسطینی صحافی کے قتل کے مجرموں کو مذمت کے بجائے سزا دے: صیہونیت مخالف تحریک
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی مخالف تحریک نے مغربی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے
مئی
فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی
🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ
ستمبر
ہسپتال میں سلمان رشدی کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے آیت شیطانی کے مرتد مصنف سلمان رشدی
اگست
غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف 3 وجودی خطرات
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنی جعلی اور فرضی نوعیت کی وجہ سے
جنوری