🗓️
سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بیجنگ اسلامو فوبیا یا دہشت گردی کو کسی خاص نسل یا مذہب سے جوڑنے کے خلاف ہے، کہا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ریاض میں تعاون اور ترقی کے لیے عرب ممالک اور چین کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ عرب ممالک اور چین کا سربراہی اجلاس دونوں فریقوں کے تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جس کا مستقبل اور بھی خوبصورت ہوگا۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور عرب ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے اہم مسائل کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں، چین اور عرب ممالک کے تعلقات کے پیچھے باہمی مفادات محرک ہیں، ہم نے چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کے 17 میکانزم شروع کیے ہیں اور دس سالوں میں تبادلے کا حجم 300 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پنگ نے زور دے کر کہا کہ ہمیں خطے میں امن برقرار رکھنا چاہیے اور مشترکہ سلامتی حاصل کرنی چاہیے، ہم خطے میں تنازعات کے حل کے لیے عرب ممالک کی شرکت کی حمایت کرتے ہیں،ہمیں ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اسلامو فوبیا یا دہشت گردی کو کسی مخصوص نسل یا مذہب سے جوڑنے کو مسترد کرتے ہیں، چین کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین میں دو آزاد خطوں کی تشکیل کے حل اور زمین پر امن کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنا چاہیے ، کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے ، ہم 1967 کی سرحدوں پر مشتمل یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال
🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب
ستمبر
شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس کے سامنے تقریر
جولائی
وزیر اعظم کا بیگم نسیم ولی کو خراج تحسین
🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی
مئی
نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا
🗓️ 15 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن
دسمبر
ایک ملین سوڈانی مہاجرین کی توقع رکھئے:اقوام متحدہ
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سوڈان میں جاری
مئی
کراچی پولیس چیف کا لاپتا بچوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم
🗓️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس چیف نے افسران کو حکم دیا ہے
جنوری
پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا
🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ویکسین کے
جون
یوسف رضا گیلانی کے استعفے پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا
جنوری