?️
سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی ذرائع ابلاغ میں سے ایک نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے ناکام ہونے کے امکان کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی متعدد شخصیات سے گفتگو کا سابقہ رکھنے والے سعودی آن لائن اخبار ایلاف نے کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے ناکامی اور انحطاط کی طرف جا رہے ہیں۔
اس میڈیا نے قدس میں موجود اپنے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت صیہونی حکومت میں اپنی سفارتی نمائندگی کی سطح کو کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی حکومت نے بھی تل ابیب میں اپنے سفیر احمد الخاجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس وقت کنیسیٹ کے رکن یا وزیر سمیت کسی بھی اسرائیلی عہدیدار سے رابطہ نہ کریں نیز کسی ایسی تقریب میں شرکت کرنے سے پرہیز کریں جس میں موجودہ صیہونی کابینہ اور اور سیاست دان حتی ان کے حامی موجود ہوں۔
اس میڈیا نے ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس وقت بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ کی مخالفت کر رہا ہے جو صیہونی حکومت کے عوامی تحفظ کے وزیر ایتمار بن گوئر کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اس سعودی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا یہ موقف اسرائیل کے وزیر خزانہ کے حالیہ الفاظ کے بعد مزید شدید ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی تسلط کا خاتمہ قریب ہے: ٹونی بلیئر
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اس بات کی
جولائی
ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر
جون
سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ
اکتوبر
جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن
جنوری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80
جنوری
ریکوڈک کیس میں پاکستان راحت کی سانس ملی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ریکوڈک کیس میں حکومتِ پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی
جنوری
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
کریملن: پوتن اور ٹرمپ مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کریں گے
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کریں گے کریملن کے ترجمان
ستمبر