?️
سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ہماری سلامتی ہے کیونکہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے فلسطینیوں کے حقوق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے عام فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کی ہے،نینسی پیلوسی نے بے گناہ فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں اور اسرائیل کی سلامتی امریکہ کی سلامتی شمار ہوتی ہے۔
نینسی پیلوسی کے برخلاف ایوان نمائندگان کے بہت سے ارکان نے فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے،درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی رکن آیانا پرسلے (Ayanna Pressley) نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتیں کہ امریکی عوام کے ٹیکس سے حاصلہ رقوم سے اسرائیل کا بجٹ مختص کیا جائے اور یہ بجٹ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم اور انہیں بے گھر کرنے کے لیے استعمال ہو۔
آیانا پرسلے نے کھل کر کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکی بجٹ کو انصاف، امن اور تعمیر نو پر خرچ ہونا چاہیے یا ٹیکس دھندگان کے ڈالر سرکوبی اور نسل پرستی کے لیے استعال ہونا چاہیں؟ امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور رکن کوری بش (Cori Bush) نے صیہونی حکومت کی مالی معاونت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹیکس دھندگان کا پیسہ، فوجی مقاصد اور غاصبانہ قبضے کے لیے خرچ نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سیاہ فاموں کی زندگی کی جدو جہد اور فلسطین کی آزادی کی تحریک ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن مارک پوکن(Mark Pocan) نے فلسطینی علاقوں پر جاری حملوں اور حالیہ کشیدگی کو برسوں سے جاری تعصب اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا نتیجہ قرار دیا اور اس معاملے کو نظرانداز کرنے کی دائمی امریکی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی،پوکن نے مزید کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت مختلف شہروں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، کم سن فلسطینی بچوں کی گرفتاری اور انہیں قیدی بنانا، انسانی زندگی کو تباہ کرنا اور نسلی بنیادوں پر لوگوں کی رفت و آمد کے لیے الگ الگ راستے بنانا، جنوبی افریقہ جیسا اپرتھائیڈ نہیں تو اور کیا ہے؟واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ملکوں اور ہیومن راٹس واچ سمیت بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات اور پالیسیوں کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی ’پن بجلی سے بھی سستی‘
?️ 14 مارچ 2025ضلع تھر: (سچ خبریں) سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر
مارچ
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا استعمال
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی زبان نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف
مارچ
رام اللہ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اطلاع دی
اکتوبر
وائٹیکر کا دعویٰ: ہم ایران کے ساتھ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔ مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وائٹیکر نے
جون
ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واینٹنیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
اپریل
عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ہانیہ عامر نے کیا کہا؟
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات میں
دسمبر
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
?️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا
جولائی