?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ صیہونی حکومت پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ وہ اپنے ملک کو میدان جنگ نہیں بننے دے گی۔
ایک باخبر سفارتی ذریعہ نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو صہیونی حکومت اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالات ابھی کنٹرول میں ہیں اور دونوں فریقوں نے جنگ کی صورت اختیارنہیں کی۔
تاہم حزب اللہ کے نقطہ نظر سے اس تحریک نے نفتالی بینیٹ کی قیادت میں نئی اسرائیلی حکومت کی نبض ٹٹولنے کی کوشش کی جو نفسیاتی جنگ کے سائے میں حزب اللہ کے خلاف برسرپیکار ہے ، چاہے وہ اسرائیلی فوج کی صفوں میں الرٹ ہویا سرحد پر ڈرون اور فوجی مشقیں ہوں۔
لندن سے شائع ہونے والے سعودی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ لہذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی وزیر اعظم کو آگ سے آزمانا چاہتی تھی کہ آیا وہ جولائی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے تنازعات کے قواعد اور اسرائیل کے پہلے کے قوانین کو تبدیل کرنا چاہتی ہےیا نہیں۔
حزب اللہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھی کہ صہیونی وزیر اعظم کی دھمکیاں سنگین ہیں یا وہ صرف لبنان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر اسرائیلی فوج کی تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حزب اللہ کو دھمکانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور پیرس جو لبنان میں جلد از جلد حکومت کی تشکیل کے لیے ایک طرف ہمیشہ حزب اللہ اور دوسری طرف تل ابیب سے رابطے میں ہیں نیز وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس ملک کے اندرونی حالات سیاسی ، سکیورٹی اور معاشی بحران میں اضافے کا سبب بنیں کیونکہ جنوب میں کوئی بھی انتشار تباہی کی سطح کو بڑھا دے گا جسے وہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا کردار
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:ملزم کی کرسی پر اسرائیلی حکومت؛ یہ عنوان ترکی کے کئی
جنوری
پیوٹن اور زلینسکی کی ملاقات، ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیا کے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹکاف نے
اگست
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل
جون
سوڈانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سوڈانی وزیر اعظم کے قریبی دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا
دسمبر
دہشت،غربت اور بےگھر؛افغانستان پر 20 سال کے قبضے کی وراثت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:گزشتہ برس امریکہ نے افغانستان پر 2 دہائیوں پر محیط قبضہ
اگست
امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے
اکتوبر