?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری یمنی کارروائیوں کے بعد تل ابیب نے ابوظہبی کو آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔
صہیونی میڈیا نے خبر دی کہ اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صیہونی ٹی وی 13 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی پر یمن کے حملوں کے ایک سلسلے کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر یہ نظام متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ اسحاق ہرزوگ، جن کا ابوظہبی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے اندر یمنی انصار اللہ تحریک کے تیسرے آپریشن کے موقع پر ہوا، نےکہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی خدشات کو دور کریں گے،ا ن کے اس تبصرے کے بعد اسرائیلی میڈیا نے کہاکہ اسرائیلی حکام نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم سمیت فوجی ہتھیار فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ یہی آئرن ڈوم سسٹم غزہ میں 12 روزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کے کئی میزائلوں کو ناکارہ بنانے میں ناکام رہا،درایں اثنا Axios نیوز ویب سائٹ نے بدھ کو اطلاع دی کہ صہیونی وزارت جنگ کا ایک وفد یمنی فوج کے حملوں کے بارے میں بات چیت کے لیے حال ہی میں ابوظہبی پہنچا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، ترجمان پاک فوج
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
جولائی
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے
مئی
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کی طلاق دکھانے پر شائقین برہم
?️ 9 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں
اکتوبر
غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد
?️ 15 مئی 2021(سچ خبریں) پاکستانی اخبار نیوز نے اپنے ایک مضمون میں صہیونی ریاست
مئی
جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر