?️
صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے لے کر آج تک اسرائیلی فوج کے بحالی کے شعبہ کے اعدادوشمار کی فہرست میں 6800 سے زیادہ معذور صہیونی فوجیوں کا اضافہ ہوا ہے۔
طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حملے کو چھ ماہ گزر جانے کے بعد صیہونی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اس یونٹ کے سابقہ اعدادوشمار میں 6800 سے زائد معذور فوجیوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے والے صیہونی فوجی
اس سلسلے میں یدیعوت اخرونٹ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ تعداد اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ سابقہ سرکاری اعدادوشمار سے کم از کم دو گنا ہے۔
صہیونی فوج کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پولیس فورسز، داخلی سلامتی اور انٹیلی جنس آرگنائزیشن (شاباک) اور حالیہ جنگ کے محاذوں سے باہر زخمی ہونے والے فوجیوں کے حساب سے معذور اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 3202 بتائی گئی ہے۔
یہ اس تناظر میں ہے کہ صیہونی وزارت جنگ کے محکمہ بحالیات کے ڈائریکٹر سپی فیلڈمین نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ اس سال کے آخر تک اس محکمہ کو 20 ہزار زخمی اور معذور فوجی متعارف کرائے جائیں گے۔
صہیونی فوج کے بحالی کے شعبے نے اس سال بیک وقت 400 سائیکو تھراپسٹ اور ماہر نفسیات بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس یونٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 71 فیصد صہیونی فوجی جنہیں 7 ستمبر سے اس یونٹ میں علاج معالجے کے لیے لایا گیا، ان میں سے 51 فیصد کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٰ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک زخمی صہیونیوں کی تعداد اوسطاً 1200 ماہانہ رہی ہے جبکہ یہ تعداد واضح طور پر اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ طوفان الاقصی کی لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں میں سے صرف 501 کی حالت تشویشناک ہے اور 2701 دیگر فوجی ہلکے اور درمیانے درجے کے زخموں کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں
صیہونی وزارت جنگ کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق زخمی صیہونی فوجیوں میں سے 42% بازوؤں اور ٹانگوں میں زخمی ہوئے اور ان میں سے 21% ذہنی امراض اور جنگ کے بعد چوٹوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض میں مبتلا ہیں۔


مشہور خبریں۔
قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں
مئی
سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی
?️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ
اگست
عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی
اگست
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا
جولائی
حنا خان کا جذباتی پیغام،میں ایک بےبس بیٹی ہوں
?️ 2 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے قرنطینہ سے جذباتی پیغام دیتے
مئی
پاکستان نے صیہونیوں کے خلاف اتحاد کی اپیل کی ہے
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے لیے مغربی
جون
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ایک انسانی تباہی ہے:امریکی سینیٹر
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو 2021 کے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک
جنوری