?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں صیہونی مخالف کاروائی میں مارے جانے والے صہیونی کے پاس امریکی شہریت تھی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے ایک صہیونی کے پاس امریکی شہریت تھی۔
رپورٹ کے مطابق Ned Price نے پیر کی شام واشنگٹن میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نابلس کے قریب دو اسرائیلی بھائیوں اور اریحا کے قریب ایک اسرائیلی کے ہولناک قتل کی مذمت کرتے ہیں اور ہماری معلومات کے مطابق اس کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔
اگرچہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مارے گئے صہیونی کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے ایک ٹویٹ میں اس کے مرد ہونے ذکر کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب صیہونی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز مغربی کنارے کے مشرق میں واقع اریحا شہر کے قریب صیہونی مخالف آپریشن میں ایک صیہونی کی ہلاکت کی خبر دی اور اعلان کیا کہ اس حملے کا مرتکب بحفاظت آپریشن کے مقام سے نکل گیا ،نیز صیہونی ذرائع نے اریحا کے قریب ایک نئی فائرنگ کاروائی کی اطلاع دی جس میں متعدد صیہونی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے فوراً بعد صہیونی فوجیوں نے آپریشن کے مقام پر پہنچ کر ایک حفاظتی حلقہ بنالیا اور وہ اس کاروائی کے ذمہ دار شخص کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں صیہونی مخالف کاروائیوں کے دوران دو صہیونی مارے گئے، یاد رہے کہ صیہونی مخالف یہ کاروائیاں نابلس میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرائم میں 11 فلسطینیوں کے شہید اور 102 سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کے بعد انجام دی گئیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی علماء کا صہیونیوں کے خلاف بیان
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی علماء یونین نے آج غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں
جون
غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر
اکتوبر
امریکہ نے پوٹن اور لاوروف خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: امریکہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف
اپریل
حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے
ستمبر
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل
جون
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
ایک ماہ میں امریکی بحریہ کے 3 ملاحوں کی خودکشی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک نئے چیلنج میں، ایک ماہ میں امریکی
نومبر
محاصرہ کے خلاف محاصرہ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین
مارچ