?️
سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور متعدد یورپی ممالک کے نام ایک پیغام میں مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
مسجد الاقصی کے خلاف صہیونیوں کی جارحیت میں اضافے کے بعد اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور کئی یورپی ممالک کے نام ایک پیغام میں مسجد الاقصی خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل
بدھ (کل) اردن کی وزارت خارجہ نے امان میں صیہونی سفارت خانے کو ایک سرکاری نوٹ پیش کیا جس میں صیہونیوں اور اس حکومت کی پارلیمنٹ کے ارکان کے غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ میں داخلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
رائے الیوم اخبار نے اردن کے ایک سرکاری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپ کو بھیجے گئے اس ملک کے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جن کے سامنے خاموش رہنا ممکن نہیں ہے لہذاان کے خلاف فوری طور پر کاروائی ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کا منصوبہ؛مقابلے کی اپیل
اردن کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امان یہودی عیدوں کے بہانے مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک اس پر خاموش نہیں رہ سکتا اور وہ مزید سخت سفارتی اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اردن نے اسرائیلی سفیر کو امان چھوڑنے کا حکام دینے اور اپنا سفیر تل ابیب سے بلائے جانے کے امکان کی طرف اشارہ دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی ایک اور کمزوری سامنے آئی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی سیاست دان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے
ستمبر
ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
?️ 22 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے
اپریل
رواں سال میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں مقبوضہ
جون
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 30 جنوری 2021وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ
جنوری
ایک اہم سعودی شہزادی کی جیل سے رہائی
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: ایک سعودی انسانی حقوق کی تنظیم نے ہفتے کے روز
جنوری
پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت
دسمبر
صیہونی حکومت میں بہت اہم اور مشکوک واقعات؛ دھماکہ یا ہوائی مشق
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:چند روز قبل مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب اور حیفا
نومبر
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون