?️
سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا۔
عراقی وزیر ثقافت ، سیاحت اور نوادرات حسن ناظم نے کل اعلان کیا کہ عراقی وزارت ثقافت کی خاتون ملازم سحر کریم الطائی نے گذشتہ جمعہ کو اربیل میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیےمنعقد ہونے والےاجلاس میں حصہ لیا تھاجس کے بعد انھیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا نیزان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیا گیا۔
عراقی وزارت ثقافت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن ناظم نے سحر کریم الطائی کو نکالنے کا فیصلہ کیا اس لیے کہ انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اربیل میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی تھی نیزعراقی قانون اور سیاسی رجحان کے برعکس کام کیے تھے۔
بیان کے مطابق عراقی وزارت ثقافت نے اربیل میں قابض حکومت کے ساتھ مفاہمت سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس نے الطائی کو برخاست کرنے کا فیصلہ لیا۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر ثقافت نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس ملازم کی کاروائی سے واقف نہیں تھے جسے بین الاقوامی اور ملکی میڈیا میں ہماری وزارت کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر متعارف کرایا گیا جبکہ ایسا نہیں ہے۔
عراقی وزارت ثقافت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہیں اور جو بھی ملازم اربیل نارملائزیشن کانفرنس میں شرکت کرے گا اس کے خلاف موجودہ قانون اور ہدایات کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عراقی عدلیہ کی جانب سے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیےمنعقد ہونے والے اجلاس میں شریک کئی قبائلی افراد اور سیاسی شخصیات کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں
مئی
پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا
?️ 31 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں
جولائی
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری
جرمنی نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کو کہا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:جرمنی نے ایران فوبیا پھیلانے کی کوشش میں اپنے شہریوں کو
فروری
بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ
ستمبر
انسانی حقوق کے کھوکھلے امریکی دعوے بے نقاب
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی اینٹی فاشسٹ تحریک کی ایرانی شاخ نے امریکہ
مارچ
نیتن یاہو کا نظریہ ہمیں شکست کی طرف لے جاتا ہے : احرانوت
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:Gantz اور Eisenkot اسرائیل کے خلاف نیتن یاہو کے تباہ کن
مارچ