اخوان المسلمین کا بن سلمان کے الزامات پر ردعمل

اخوان المسلمین

?️

سچ خبریں:اخوان المسلمین کے ترجمان نے سعودی ولی عہد کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا، جس میں اس گروپ پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الزام لگایا گیا تھا۔
عرب 21″ نیوز ویب سائٹ کے مطابق اخوان المسلمین کے سرکاری ترجمان اسامہ سلیمان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس گروپ کے بارے میں ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا،رپورٹ کے مطابق سلیمان نے کہاکہ اخوان المسلمین محمد بن سلمان کے ریمارکس سے حیران ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا گروپ اعتدال پسند ہے اور اس نے ہمیشہ دہشت گردی، تکفیر اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے نیز اخوان نے ممالک کے دارالحکومت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز اور نوجوانوں کی حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،اخوان المسلمین کے سرکاری ترجمان نے 1960 کی دہائی سے تکفیریوں کے ساتھ اس گروہ کے تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہاکہ یہ گروہ بدترین حالات میں بھی انتہا پسندی کی طرف نہیں بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب سعودی ولی عہد نے امریکی میگزین اٹلانٹک کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اخوان المسلمین پر 1960 اور 1970 کی دہائیوں سے انتہا پسندانہ نظریات پیدا کرنے کا الزام لگایا، بن سلمان نے کہا کہ القاعدہ اور داعش دونوں دہشت گرد گروپوں کے رہنما اخوان المسلمین کے رکن تھے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ کئی دہائیوں سے انتہا پسندی پھیلانے کا آلہ کار رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی

امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی

مہنگائی کے مارے عوام متبادل غذائی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رمضان کے مہینے میں ہر سال شہریوں کو کھانے

امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا

امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس

قومی اسمبلی: حکومت کی عجلت میں قانون سازی جاری، اتحادیوں کا رسمی اختلاف

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی آئینی مدت 12 اگست کو

ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی

امریکہ دنیا کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ 

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاوانگ نے الزام لگایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے