اب امریکی ڈالر بھی صیہونی ریاست کو بچا نہیں سکتے:حماس

امریکی

🗓️

سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کو پیش رفتہ بنانے کے باوجود صہیونیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ ان کی تباہی کا وقت قریب ہے۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف قانو نے کہا کہ آئرن ڈوم کے نظام کو پیش رفتہ بنانے کے لیے 1 بلین امریکی ڈالر، غاصب صیہونی حکومت کے لیے واشنگٹن کی کھلی حمایت کی عکاسی ہےجس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے دشمنی میں کس حد تک آگے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے حملوں سے محفوظ نہیں رکھ پائے گی، ساتھ ہی حماس نے فلسطین کی خود مختار حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکیوں سے زیادہ توقعات نہ رکھے اور غاصب صہیونی حکومت کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

یاد رہے کہ غزہ کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد ، غاصب صہیونی حکومت نے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لیے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی امداد طلب کی جس کے بعد امریکا کے زیادہ تر قانون سازوں نے جمعرات کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے ایک بلین ڈالر مدد کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ یوکرین کے ساتھ بھی وہی کرے گا جو افغانستان کے ساتھ کیا:امریکی سماجی کارکن

🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:انسانی ہمدردی کے امور میں سرگرم ایک امریکی سماجی کارکن نے

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

یمن پرامریکی اور برطانوی فضائی جارحیت

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی حکومت کے سرکاری میڈیا نے یمن کے صوبہ حجہ

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز

🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے

عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور

🗓️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ

بھوک ہڑتال کے دوران کئی فلسطینی قیدیوں کی حالت بگڑی

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین میں نادی العسیر سنٹر کے وکیل جواد بولس نے

کور کمانڈرز کانفرنس میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار

🗓️ 18 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت

عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی

🗓️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے