?️
سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے اس ملک کی جیلوں میں قید بچوں کو ان کی ماؤں سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔
بحرین کی جمعیت العمل الاسلامی نے بحرینی قیدیوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک نئے جرم کی خبر دی ہے،جمعیت نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ ایک طرف بحرین منامہ ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے آنے والے وفود کی میزبانی کر رہا ہےجبکہ دوسری طرف اس ملک کے حکام زیر حراست بچوں کے ان کی ماؤں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
اس گروپ نے بتایا کہ یہ لوگ ان قید بچوں کی مائیں ہیں جو الحوض الجاف جیل میں کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان بچوں نے چند روز قبل الحوض الجاف جیل میں بھوک ہڑتال کی تھی، کیونکہ جیل حکام نے ان کے درمیان جلد کی بیماریوں کے پھیلنے کی شکایات پر کوئی توجہ نہیں دی۔
بحرین کے ایک سماجی کارکن ابتسام الصائغ نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں 23 گھنٹے قید میں رکھا جاتا ہے اور ان کے پاس اپنے کوٹھڑیوں کے باہر ورزش کرنے اور دھوپ میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ ہوتاہے۔
ابتسام الصائغ نے اس بات پر زور دیا کہ آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں کو ان بچوں کو بچوں کے لیے اصلاحی انصاف” کے قانون کے مطابق رہا کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک بند کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی سیاست میں کرپشن
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت کے منیجر کی
اپریل
Jack Ma confirmed as Chinese communist party member
?️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
جون
آئی ایم ایف نے اپنے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق حکومتی دعوے کی تردید کردی، حماد اظہر
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے موجودہ معاشی بحران کو زمانہ جنگ اور
جنوری
کے خلاف میکرون کے موقف کی تبدیلی کے پیچھے کیا راز ہے؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو العاصی طوفان کے بعد کے ابتدائی
مئی
فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے کراچی میں بڑا مظاہرہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین کی حمایت میں ایک
جون
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار کو احتساب عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں
نومبر