آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں

آذربائیجان

?️

سچ خبریں:    آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا کہ اسے جمہوریہ آذربائیجان سے سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اپنے 32 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

المیادین کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان آرم توروسیان نے اس معاملے پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اپنے فوجیوں کی لاشوں کی ترسیل کی تصدیق کی۔

جمعہ کو نکول پشینیان نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم 135 آرمینیائی فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد حتمی نہیں ہے اور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور دونوں جانب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی کل ہفتہ کو اعلان کیا کہ ملکی فوج نے آرمینیا کے ساتھ 12 اور 14 ستمبرکے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 79 افراد کو ہلاک اور 282 کو زخمی کیا ہے۔

آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی سرحد پر جھڑپوں کا نیا دور گزشتہ منگل کی صبح شروع ہوا اور آرمینیائی ٹی وی نے جمعرات کی صبح دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔

ان جھڑپوں کے دوران آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے باکو کی افواج پر کاراباخ سے باہر کے علاقوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور باکو نے بھی اعلان کیا کہ اس نے آرمینیائی افواج کی اشتعال انگیزیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

قازقستان میں بدامنی کے دوران تقریباً 4000 مظاہرین حراست میں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  قازق وزارت داخلہ، نووستی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے

امریکہ نے کس بل سے پاکستان کا نام نکال دیا

?️ 13 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے کابل پر طالبان کے قبضے پر

روس کی کس ملک سے دشمنی ہے؟ پیوٹن کی زبانی

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ اس ملک کے کسی

اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرنے کے اپنے

بلاول بھٹو کا ترک وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، قرآن کی بےحرمتی پر خدشات کا اظہار

?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم

شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت

?️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے