?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئرن گنبد غزہ سے داغے گئے تمام میزائلوں اور راکٹوں کو نہیں روک سکتاجبکہ 11 روزہ جنگ ہماری حکومت کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ تھا۔
صیہونی حکومت کے ایک جرنیل نے تسلیم کیا کہ حکومت کا میزائل دفاعی نظام صہیونیوں کے زیر قبضہ تمام علاقوں کا احاطہ نہیں کر سکتا، صیہونی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر جنرل گلعاد بیران نے عبرانی ویب سائٹ واللاہ کو بتایا کہ آئرن گنبد نظام میزائل حملے کو روکنے کے لیے کوئی جادوئی آلہ نہیں ہے اور کسی بھی نظام کی کمزوریاں ہوتی ہیں نیزوہ تمام خطرات کا جواب نہیں دے سکتا۔
صہیونی جنرل نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں (مزاحمتی گروپوں کے ساتھ گیارہ دن) آئرن گنبد کی بیٹریاں دیکھنے کے دوران وہ راکٹ اور میزائلوں کے مارے جانے کے خوف سے دو بار زمین پر لیٹنے پر مجبور ہوئے،یادرہے کہ آئرن گنبد صیہونی حکومت کے جدید ترین میزائل دفاعی نظام میں سے ایک ہے جسے صیہونی کمپنی رافیل نے مختصر فاصلے کے میزائلوں اور مارٹروں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس میں لگنے والے ایک میزائل کی قیمت 35000 ڈالر ہے۔
بیران نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آئرن گنبد میزائل کے مسئلے کا حل نہیں ہےبلکہ یہ نظام آئی ڈی ایف کے دفاعی ڈھانچے کا حصہ ہے تاکہ ممکنہ نقصان کو کم کیا جا سکے،تاہم یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ میزائلوں کا کوئی بنیادی حل نہیں ہے ، انہوں نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا کہ مجھے یقین ہے کہ ان میزائلوں کا کبھی حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں سے نمٹنے کے لیے آئرن گنبد کی صلاحیت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی کامیابی کے بارے میں بات کرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے بہت زیادہ تنازعہ کھڑا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل
ستمبر
شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا
?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ
جولائی
فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صہیونی دشمن کی کھوکھلی سکیورٹی کی ہوا نکال دی: حماس
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ جلبوع جیل
ستمبر
قطر کا صیہونی ریاست اور امریکہ کو اہم پیغام
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو
اکتوبر
الیکشن کمیشن کا منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں
مئی
بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک
جون
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی
قانون سازی کا فقدان پاکستان میں زرعی ڈرونز کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہے. ویلتھ پاک
?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب
مارچ