?️
سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرے کئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ہزاروں آئرش مظاہرین نے جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر آکر فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کی عوام کا فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ
برطانوی پریس ایسوسی ایشن نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مظاہرین پہلے ڈبلن کے میموریل گارڈن میں جمع ہوئے اور پھر اس شہر کے میریون اسکوائر کی طرف مارچ کیا، انہوں نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور فلسطینیوں کی مذمت میں مبنی نعرے درج تھے، انہوں نے صیہونی کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔
یاد رہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی آئرلینڈ کے دارالحکومت میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا۔
جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب دنیا بھر میں دسیوں ہزار افراد نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر بمباری کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
میڈیا ذرائع نے انگلستان کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد کے فلسطینی عوام کی حمایت، فوری جنگ بندی کے قیام اور غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل 15ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر شدید فضائی حملے جاری ہیں جبکہ غزہ کی پٹی کے بعض محلے مکمل طور پر تباہ اور 4 ہزار 137 فلسطینی شہید نیز 13 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
آئرش فلسطین یکجہتی مہم کے سربراہ زو لاولر نے ڈبلن میں مظاہرین سے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر حمایت اور یکجہتی کو عمل میں بدل دیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس علاقہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کو ختم کیا جانا چاہیے نیز وہاں انسانی امداد کو داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت، بیلفاسٹ کے شہر میں بھی اسی طرح کے ایک مظاہرے کا مشاہدہ کیا گیا جس کا تعاون بیلفاسٹ سولیڈیریٹی ود فلسطین تنظیم نے کیا۔
فلسطین کی آزادی کے کاز کے سینکڑوں حامیوں نے بیلفاسٹ کے مرکز سے شمالی آئرلینڈ میں بی بی سی کے ہیڈ کوارٹر تک مارچ کیا۔
مشہور خبریں۔
برطانوی کنزرویٹو پارٹی پارتھین ہجوم سے بڑے کتے کو بچانے کی جدوجہد
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر گارڈن پارٹی میں برطانوی وزیراعظم کی
جنوری
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل
غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کرکے بچوں کے خلاف انسٹاگرام جرم
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام سوشل نیٹ ورک پر بچوں
جون
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم
فروری
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
دوحہ مذاکرات | مزاحمت کی ذہین پوزیشن پر نیا صیہونی دھوکہ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات سے واقف ذرائع نے اس بات کی طرف
جولائی
امریکی بدمعاشیاں دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ
?️ 15 اپریل 2021(سچ خبریں) تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکا نے اپنے
اپریل