آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ان کے ملک نے آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چاروں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرق وسطیٰ میں نام نہاد امن کے لیے دو ریاستی حل بہت ضروری ہے، اور اس لیے وہ ریاست کے قیام کے لیے حالات سازگار ہونے کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے فوری جنگ بندی، قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ کے لیے انسانی امداد میں تیزی سے اور مسلسل اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس سے قبل روس اور چین نے غزہ سے متعلق امریکی زیرقیادت سلامتی کونسل کے مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا اور ماسکو نے واشنگٹن پر الزام لگایا تھا کہ وہ تل ابیب پر دباؤ نہ ڈالنے کا منافقانہ بہانہ کر رہا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے متعصب امریکی قرارداد کی عدم منظوری کے بعد اعلان کیا کہ چین اور روس کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد فرانس جنگ بندی کی نئی قرارداد پر کام کرے گا۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تمام ممالک کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کو امریکا نے متعدد بار ویٹو کر دیا تھا، تاہم اس بار واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ مسودہ منظور نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب

🗓️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے

سندھ: ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، ایک ماہ میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ

🗓️ 15 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا کیسز میں کمی آئی ہے

وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے روس کے

غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے

گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:   فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی

صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ 

🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور

🗓️ 10 مئی 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے