?️
سچ خبریں:سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی عدم شرکت اور یوکرائن پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے انکار نے مبصرین کو حیران کر دیا کیونکہ ابوظہبی کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
الخلیج آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں سلامتی کونسل میں یوکرائن پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے متحدہ عرب امارات کے انکار کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرائن پر ہونے والے حملے کی مذمت میں روس کے ویٹو کی نظر ہوجانے والا سلامتی کونسل کا اجلاس دنیا کےسیاسی، اقتصادی اور فوجی تعاون کے ایک بہت سخت امتحان تھا۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ہونے والےسلامتی کونسل کےاس اجلاس میں 11 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس کے تحت روس کو یوکرائن سے فوری طور پر دستبردار ہونے کی ضرورت تھی جب کہ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹ نہیں دیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں ممالک روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔
چین اور بھارت کے ساتھ تو صورتحال واضح ہے کیونکہ چین کا روس کا ساتھ تاریخی اتحاد اور تعلقات ہیں اور بھارت اپنے سیاسی، اقتصادی اور فوجی مفادات اور ماسکو کے ساتھ تعلقات کے علاوہ مغربی اثر و رسوخ کی مخالفت کرتا ہے لیکن متحدہ عرب امارات جس کے امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اس نے ایساکیوں کیا؟
الخلیج آن لائن نے مزید لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے روس کے ساتھ اہم تزویراتی تعلقات ہیں،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور روس کے درمیان بہت قریبی اقتصادی تعلقات بھی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت 1997 سے 2011 تک 10 گنا بڑھ کر 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ ماسکو متحدہ عرب امارات کو ہتھیار فراہم کرنے والے اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں:مونس الہیٰ
?️ 7 اپریل 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا
جون
مصر صیہونی تعلقات میں بحران
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے کہا کہ صیہونی
اگست
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ
نومبر
آزاد کشمیر میں معطل شدہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف مکمل ہڑتال
?️ 6 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) متنازع صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے
دسمبر
حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی
اپریل
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری