?️
سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
نوشین شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں، عبایا اور حجاب پہنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 برسوں سے پابندی سے نماز پڑھ رہی ہوں:نوشین شاہ
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہ کرم میرے لیے دعا کریں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہیں اور اس مشکل وقت میں انہیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح ان کے لیے دعائیہ پیغامات بھیج رہے ہیں۔ دوسری جانب، نوشین شاہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے اکاؤنٹ پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔
ان 22 پوسٹس میں کچھ تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے، جبکہ کچھ تصاویر ان کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامی مواد پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں: منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والوں کو نوشین شاہ کا کرارا جواب
واضح رہے کہ نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کس وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوئیں اور نہ ہی یہ وجہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کیں۔
مشہور خبریں۔
طالبان کا انگریزی الفاظ استعمال کرنے کے بارے میں حکم
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: طالبان کے رہنما نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں اپنے
جولائی
عمران خان کو اب ووٹوں کی چوری نہیں کرنے دیں گے:مریم نواز
?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لا ہور میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز
فروری
ہوائی سائرن بائیڈن کے یوکرین کے سفر کی خاص بات
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:کونسل آف رشین فیڈریشن کے نائب ترجمان کونسٹنٹین کوساچیف کا کہنا
فروری
سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو
اگست
کینیڈا کی 48 روسی افراد اور اداروں پر پابندی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری
اپریل
سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو
ستمبر
اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز
مئی
امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے
مارچ