?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ نومئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، نو مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سزائیں فیئرٹرائل کے نتیجے میں ہوئی ہیں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے، 9 مئی کیسز کا فیئر ٹرائل ہوا، کیسز لمبے عرصے تک چلے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں میں توڑپھوڑ کی گئی، سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرات نہیں کرے گا، 9 مئی ان لوگوں کا گھناؤنا جرم تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی زوم پر میٹنگ کر کے حملوں کی ترغیب دیتے رہے، سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہیں، ان لوگوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کا منصوبہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اللہ کے شکرگزار ہیں، سفارتی اور عسکری محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں۔


مشہور خبریں۔
کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد
اکتوبر
حماس کا مسجد الاقصیٰ کے خلاف صہیونی آبادکاروں کی بڑھتی جارحیت پر انتباہ
?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس نے مسجد الاقصیٰ میں صہیونی آبادکاروں اور قابض فوج کی
ستمبر
نواز شریف نے کہا ہے شہباز شریف سے متعلق مجھ سے منسوب تبصرے غلط اور گمراہ کن ہیں۔
?️ 26 اگست 2022لندن:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد
اگست
سرکاری آمدن میں اضافے کیلئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہو گا،وزیراعظم
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیل اپنی قوت مدافعت کھو چکا ہے؛ صیہونی بستی کے سربراہ کا اعتراف
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:صیہونی بستی المطلہ کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے رہنماؤں کی
جون
سوڈان میں فوج اور ملیشیا کے درمیان دشمنی؛ پائیدار امن کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ نوآبادیاتی دور سے
نومبر
پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار
مارچ
ایک دن میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ملک بھر
اگست