?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کے وہ واحد اداکار ہیں جو اپنے کسی اور ساتھی کی برائی نہیں کرتے۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں ہمایوں سعید کی جانب سے ڈراما مبصرین کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر اظہار خیال کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے ان سمیت کسی بھی ڈراما مبصر کے حوالے سے کچھ غلط نہیں کہا، انہوں نے یہی کہا کہ مبصرین کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے اور اسی چیز کے ان کو پیسے ملتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے اچھی بات کہی، ان کی بات سے نادیہ خان اور مرینہ خان نے بھی اتفاق کیا اور انہوں نے بھی ہمایوں سعید کے مزاج کی تعریفیں کیں۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے ہمایوں سعید کو جانتی ہیں، وہ ان کی ہیروئن رہ چکی ہیں، وہ شروع سے ہی اچھے مزاج کے شخص رہے ہیں، ان میں ذرا بھی غرور نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھی ڈراما پروڈیوسرز اور ہدایت کار ہمایوں سعید کو ان کے مزاج اور پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے کاسٹ کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے کیریئر اور مقام بنانے کے لیے محنت کی، انہیں ان کے اچھے مزاج اور پیشہ ورانہ رویے کا پھل ملا، آج وہ بڑے مقام پر ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق ہمایوں سعید شوبز انڈسٹری کے واحد شخص ہیں، جو کسی اور اداکار یا شوبز انڈسٹری کے شخص کی برائی نہیں کرتے، وہ ہمیشہ ہر کسی کی عزت کرتے ہیں، دوسروں سے متعلق اچھی باتیں کرتے ہیں۔
ان کی بات پر نادیہ خان نے بھی کہا کہ ہمایوں سعید نے ہمیشہ دوسروں کے لیے اچھے الفاظ استعمال کیے، کبھی کسی کے لیے نامناسب بات نہیں کی۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کی شخصیت کو بہتر بنانے میں ان کی اہلیہ کا بھی اہم کردار رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل
فروری
امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز
جنوری
سابق ججز اور وکلا کا چیف جسٹس سے 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق ججز اور نامور وکلا نے پیر کے
نومبر
وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
?️ 5 جون 2025لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب
جون
فلسطینی استقامتی تحریک کا مزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ کی پٹی میں میزائل
اکتوبر
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر کے پانیوں پر ایک
دسمبر