?️
ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے۔صارفین نے اداکاروں کو ملک چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آؤ گے واپس۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچے تھے جس پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں کئی فلسطینی خاندان مکمل طور پر
جون
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
حکومت مشکل فیصلے کرے گی تو ملک چلے گا ورنہ ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثناءاللہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءراناثناءاللہ نے کہا
مارچ
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے
نومبر
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے
?️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کرسکتی، شہباز شریف
?️ 27 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں
اکتوبر