?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سے سامنے آنے والی اطلاعات سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں کے عزم کو متزلزل کرنے کے لئے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور اس طرح انہیں تحریک آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
بھارت کی اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل عام، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے اور نوجوانوں پر تشدد اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصروں اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کی اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کی لہر پھیلا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کم عمر کشمیری لڑکوں کو بدنام زمانہ کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری خواتین اور بچے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بدترین شکار ہیں اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں تعینات بھارتی فورسز اہلکار انہیں گرفتارکر کے تشدد و تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کی مشکلات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں قتل عام اور غیر یقینی صورتحال کا سلسلہ بدستور جاری ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کا بات چیت کے ذریعے پر امن نکالا جائے۔
نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین نعیم احمد خان اور دیگر حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بند ی اور ان کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے
جولائی
یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں
فروری
میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور
?️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
عراق کے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی کا داعش کے خلاف پیشگی آپریشن
?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی فورسز نے داعش کے
اگست
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر