کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟

کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے ہاتھوں پر مہندی لگوانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے اور وہ  اپنے ہاتھوں پر بھارتی فلم انڈسٹری کی اپنی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ سے مہندی لگوائیں گی۔ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وینا ناگدا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارتی فلم نگری کی پسندیدہ ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگدا نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ’آخر کار ہم نے یہ کرلیا‘۔انہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ بگ فیٹ انڈین ویڈنگ (bigfatindianwedding#)کا بھی استعمال کیا ہے۔

وینا ناگدا کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھ کر مداحوں نے اس بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں کہ کترینہ کیف کے ہاتھوں پر مہندی وینا ہی لگائیں گی۔یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وینا ناگدا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے غزہ کے کتنے رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں حماس سے وابستہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے

کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک

افغانستان غلامی کی زنجیریں توڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے:وزیراعظم

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

کشمیری کل ” یوم سیاہ“ منائیں گے

?️ 26 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

ایران کے خوف کی وجہ سے بولٹن اور اوبرائن کی حفاظت پر 12 ملین ڈالر کی لاگت 

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سی بی ایس نیوز K اس ملک کی حکومت ڈونلڈ

پارٹی سے باہر کیے جانے پر شیر افضل مروت کا ردِعمل

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی پی ٹی آئی

یوکرین کریمہ پر امریکی میزائلوں سے حملہ کر سکتا ہے: پینٹاگون

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   یوکرین کی طرف سے جزیرہ نما کریمہ پر حملہ کرنے

اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے