ممبئی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوبزانڈسٹری میں اپنے کیرئیرکی ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے ، انہوں نے مشہور امریکی انٹرنیشل فیشن میگزین ووگ کے آسٹریلین ایڈیشن کی ’کور گرل‘ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مشہور امریکی انٹرنیشل فیشن میگزین ووگ کے آسٹریلین ایڈیشن کی ’کور گرل‘ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔پریانکا چوپڑا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر ووگ آسٹریلیا کے سرورق میں شائع ہونے والی اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ ووگ آسٹریلیا کے لیےکروائےگئے فوٹو شوٹ میں بہت سفید اور کالے رنگ کے خوبصورت اور دلکش لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں ۔غیر ملکی جریدے کے مطابق پریانکا چوپڑانے ووگ آسٹریلیا کے فوٹو شوٹ کے لیے جو لباس پہنا اس کی قیمت 7 ہزار 880 ڈالر ہے۔
سوشل میڈیا پر پریانکا کے مداح اداکارہ کی اس بڑی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ان کی تصاویر کو بہت پسند بھی کررہے ہیں جبکہ ان تصاویر پر محتلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑانے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی جبکہ 2015 میں امریکی تھریلرسیریز کوانٹیکو میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہردکھانے کے بعد انہوں نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔