?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ اور نیلی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا۔
جاوید شیخ ماضی میں متعدد انٹرویوز میں اداکارہ نیلی کے ساتھ معاشقے اور تعلقات پر کھل کر بات کر چکے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے میٹرو ون نامی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر نیلی کا ذکر چھیڑا اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعائیں کیں۔
جاوید شیخ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اس دعوے کو مسترد کیا کہ وہ یا نیلی فلم سازوں پر ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالتے تھے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ماضی میں وہ یا نیلی فلم سازوں پر یہ دباؤ ڈالتے تھے کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے تو اس پر اداکار نے جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں کیا۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اور اداکارہ نیلی اپنے دور کے بڑے فنکار تھے، دونوں کو خدا نے شہرت دی تھی، دونوں کے پاس ٹیلنٹ تھا، انہیں فلم پروڈیوسرز یا ڈائریکٹرز کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز انہیں خود ہی ایک ساتھ فلموں میں کاسٹ کرتے تھے، انہوں نے کبھی کسی کو ایک ہی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا نہیں کہا۔
نیلی سے تعلقات اور شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کا اور اداکارہ کا آپس میں شادی کرنے کا ارادہ تھا۔
جاوید شیخ کے مطابق ان کے اور نیلی کے خیالات، ذہن اور سوچ ملتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور شادی کے معاملے پر بھی متفق تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا اور نیلی کا شادی کرنے کا ارادہ تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، قسمت کو کچھ اور منظور تھا، ان کے چاہنے کے باوجود ایسا نہ ہوسکا۔
جاوید شیخ نے نیلی کی شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھے اخلاق کی خاتون قرار دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں بھی کیں۔
اداکار نے ایک بار پھر یہ اعتراف کیا کہ نیلی نے ماضی میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں زندگی کے مشکل وقت سے نکالا، انہوں نے انہیں اس وقت سہارا دیا جب ان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔
ماضی میں بھی ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے اعتراف کیا تھا کہ سلمیٰ آغا سے طلاق پر انہیں سخت صدمہ پہنچا تھا اور انہوں نے اپنا خیال کرنا ہی چھوڑ دیا تھا، اس وقت انہیں اداکارہ نیلی نے سہارا دیا تھا۔
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ طلاق کے صدمے میں نکلنے میں نیلی نے ان کی مدد کی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر
جون
آئین موم کی ناک نہیں جسے ذاتی پسند و ناپسند کے مطابق موڑ دیا جائے۔ عقیل ملک
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے
جون
بلاول بھٹو کا دورہ تہران
?️ 14 جون 2022تہران (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول
جون
ایرانی حملوں اور غزہ جنگ سے صہیونی ریاست کی 7 بڑی کمپنیوں کو تاریخی مالی نقصان
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل کی
جون
ماہرہ خان اور سونم کپور سمیت دیگر شخصیات کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
?️ 17 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی حالیہ
اکتوبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کہاں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 18 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول سے
اگست
درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے، منصور عثمان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) منصور عثمان جو کہ پاکستان بار کونسل کے
فروری