?️
ممبئی (سچ خبریں) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئی جس کے باعث ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں اور اس بیماری نے مجھے سخت متاثر کیا ہے، اس وقت وہ ڈاکٹر کے حکم کے مطابق وہ قرنطینہ میں ہیں۔
نورا فاتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک اسٹوری میں اپنے پرستاروں کو بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں، اور اس نے مجھے سخت متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں سے ڈاکٹر کی نگرانی میں بستر پر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم آپ لوگ محفوظ رہیں، اپنے ماسک پہنیں، یہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر رہا ہے۔
نورا فاتحی کے مطابق ان میں کورونا کی شدید علامات ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ ’آپ کی صحت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے! خیال رکھیں، محفوظ رہیں۔دریں اثنا اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نورا فاتحی اپنے ڈاکٹر کے حکم کے تحت قرنطینہ میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ’لینڈ لیز پالیسی‘ کی منظوری دے دی
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے خصوصی
جنوری
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو غیر معمولی
اپریل
چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی
اپریل
ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی حکام تذبذب کا شکار کیوں ہیں؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے موقف کے برعکس، ایران کا حملہ حساب
اپریل
ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگزیر ہے۔ حنیف عباسی
?️ 21 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے زرعی
اکتوبر
زرعی اراضی پر قبضہ کشمیریوں کے ذریعہ معاش پر براہ راست حملہ ہے، روح اللہ مہدی
?️ 6 دسمبر 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس جموں وکشمیرکے سینئر رہنما اور بھارتی
دسمبر
روس نے برطانیہ کو یوکرین کو اکسانے کے لئے کیا خبردار
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم روسی نے اتوار کو
جنوری