?️
کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک بار پھر مینارِ پاکستان واقعہ پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔وہ اپنے مختلف بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں یا یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اُن کے پاس سُرخیوں میں آنے کا ایک ٹیلنٹ بھی ہے۔
اب میرا مینارِ پاکستان واقعہ پر جہاں عوام، سماجی کارکن اور صحافی برداری اپنی آواز بُلند کرتی نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔فنکار برادری کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مینارِ پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر کو انصاف دینے کی اپیل کی جارہی ہے۔
اب سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے سُننے کے بعد صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ میرا مردوں کو ایک حیران کُن مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ میرا نے اپنے بیان میں مردوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ ’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب اور اخلاق۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔میرا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ میرا جان بوجھ کر ایسے بیان دیتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں آئیں۔
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی سفیر حامدعباس لفطاہ سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں
ستمبر
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے
دسمبر
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر
ستمبر
اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے
ستمبر
پاکستان کے نیشنل بینک کے سسٹم پر سائبر حملہ
?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی میڈیا نے نیشنل بینک کے نیٹ ورک پر
نومبر