مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضا کا دعویٰ

?️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مرکزی کردار کے لیے 16 مِختلف ڈراموں میں کام کی پیش کش کی اور اب وہ صرف مرکزی کردار ہی ادا کریں گے۔

علی رضا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ کے بعد انہیں 16 مختلف ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ اور معاون کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اب بھی تمام ڈراموں کے اسکرپٹس پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے تمام ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ جب تک معاون اداکار ڈراما سازوں کو یہ نہیں کہیں گے کہ اب انہیں معاون کردار نہیں کرنے، تب تک انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش نہیں ہوگی۔

ان کے مطابق مسلسل معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیے جانے کے بعد ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما 2020 میں آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کیوں کہ انہوں نے طے کرلیا تھا کہ وہ صرف اچھے ڈراموں اور بڑے کرداروں کے لیے کام کریں گے۔

ان کے مطابق تین سال بعد انہوں نے ’میسنی‘ ڈرامے میں کام کیا، جس میں ان کا کردار اہم تھا، بعد میں انہوں نے صبا قمر اور سرمد کھوسٹ جیسے اداکاروں کے ساتھ ’گناہ‘ نامی ڈرامے میں معاون کردار بھی ادا کیا۔

علی رضا نے کہا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ میں انہیں مرکزی کردار دیا گیا اور انہوں نے کبریٰ خان کے شوہر کا رول ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیا۔

انہوں نے کسی بھی ڈرامے کا نام بتائے بغیر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 16 ڈراموں میں کام کی پیش کش کو مسترد کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔

اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ پرائم ٹائم پر چلنے والے ڈراموں میں ہی کام کریں گے جب کہ ایسے ویسے اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ بھی کام نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے، جن کی اداکاری اچھی ہو۔

خیال رہے کہ اس وقت علی رضا کے ڈرامے ’دنیا پور اور اقتدار‘ کو پسند کیا جا رہا ہے، جن میں ان کے کرداروں کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم کسی کی کالونی بن کر نہیں رہیں گے: وینزویلا کے وزیر تیل

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: دلسی روڈریگز، وائس صدر اور ونزویلا کے وزیر تیل نے ایک

کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین ملازمین کی اپنےکام پر واپسی

?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد

برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے

2023 میں صیہونیوں کو درپیش چیلنجز

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں صیہونیوں کو ایسی حالت میں نئے چیلنجز کا سامنا

یورپی یونین کا صیہونی حکومت کے مغربی کنارے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں: یورپی یونین نے پیر کے روز محض زبانی اقدام کرتے

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

?️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر امریکی

اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے

وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے