🗓️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان کے اچھا ہونے یا برا ہونے کی ضمانت نہیں ہے ممکن ہے ایک بہترین لباس انسان کو بدتر بناڈالے،ان کا کہنا ہے کہ لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بناسکتا، یہ صرف سوچ ہے جو دوسرے کو اچھا یا بُرا بناتی ہے۔
اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے عمرے کے دوران کعبہ میں لی گئی برقع پہنے ایک تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے لکھا کہ رمضان المبارک کے اس موقع پر میں دعا کرتی ہوں کہ بحیثیت قوم ہم اپنے اندر ان لوگوں کے لئے رواداری اور قبولیت کا احساس پیدا کریں جو ہم سے مختلف ہیں، وہ لوگ جو مختلف عقائد، رجحانات اور نظریات کے حامل ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہم دنیا میں موجود تمام مخلوقات کے لیے شفقت رکھیں اور یہ کہ ہم کمزوروں اورناداروں کے لیے کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری بنائیں، میری دعا ہے کہ ہم کمزوروں کے لیے طاقت کے ستون بن جائیں۔ میری دعا ہے کہ ہم خود سے ہی دوسروں کیلئے غلط مفروضات نہ بنائیں۔
اُشنا شاہ نےشیئر کردہ تصویر کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دو سال گزر جانے کے بعد بھی میں یہ تصویر کرنے سے گریزاں ہوں کیونکہ بہت سے لوگ اس پر اپنی رائے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں من گھڑت مفروضات بھی بنانا ان کا پسندیدہ کام ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’تصویر میں موجود زیب تن لباس میرے اچھا ہونے کی ضمانت نہیں بالکل ایسے ہی جیسے لبرل لباس مجھے ایک بدتر شخص بنا سکتا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ ہم بطور معاشرہ ایک اچھا معاشرہ بنیں اور بطور فرد ایک بہتر انسان بن سکیں۔
مشہور خبریں۔
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
🗓️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟
🗓️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ
فروری
آرمی چیف نے منشیات فروشوں کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا
🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے
جولائی
ہم امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: طالبان وزیر داخلہ
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
مئی
غزہ کی سرنگیں صہیونیوں کو کیسی لگیں؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
کیا امریکہ چین اور روس کو روک سکتا ہے؟
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ اس وقت اتنے سنگین سیکورٹی خطرات کا سامنا کر رہا
نومبر
کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا
فروری
دوسرے مرحلے کے معاہدے کے لیے اسرائیل کی شرائط پر حماس کا ردعمل
🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اسرائیل کی طرف سے
فروری