?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور عدنان صدیقی ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور وہ اسکول کے زمانے میں اداکار کو خوب مارا کرتی تھیں۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی پروگرام میں عدنان صدیقی کی اداکاری اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے انہیں ”ہینڈسم“ بھی قرار دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی اب زائد العمری میں ہینڈسم بن گئے ہیں، وہ ماضی اور جوانی کے مقابلے اب زیادہ خوبصورت ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق اب نہ صرف وہ منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہوکر گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔
انہوں نے ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ ایک ہی اسکول میں پڑھ چکے ہیں جب کہ وہ کلاس فیلوز بھی رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور عدنان صدیقی صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک اسکول میں ایک ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ اسکول کے دوران وہ عدنان صدیقی کو خوب مارا کرتی تھیں اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں اسکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ اسکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔
ان کی بات سن کر روبینہ اشرف اور نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں، اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی
اگست
شہداء ہمارا فخر ہیں
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر
مارچ
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
تل ابیب کی الٹی گنتی شروع
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے رکن عبدالسلام جحاف نے انٹرنیٹ پر ایک
جولائی
صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکار کا جانبدارانہ موقف
?️ 6 اگست 2022 سچ خبریں: مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے
اگست
صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
اگست
صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے
جولائی
عمران خان نے اپنے محسن جنرل باجوہ کو بھی گالیاں دیں، خواجہ آصف
?️ 11 دسمبر 2022سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید
دسمبر