?️
کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں طبی اور خوراک کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔
ایک ہفتے قبل عاطف اسلام نے انسٹاگرام پر فلسطینی پرچم پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم لوگوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، آئیے ایک ساتھ کھڑے ہوں اور فلسطینیوں کے شفا، امن اور امید کے لیے دعا کریں، اللہ اپنا رحم فرما۔‘
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے بعد گزشتہ روز گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر اعلان کیا انہوں نے غزہ کے لوگوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر کے مطابق عاطف اسلم نے الخدمت غزہ فنڈ کو فلسطین میں طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔
یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے ردعمل میں گزشتہ دو ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔
فلسطین کا محاصرہ ہفتے کو 15ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور غزہ میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ رسد ختم ہوتی جا رہی ہے، پاکستانی تنظیمیں امداد و رسد بھیج کر فلسطین کے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں جن میں الخدمت فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں جمع ہونے والی مالی امداد کو غزہ تک پہنچانے کے لیے آئی ایچ ایچ ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن، حیرت فاؤنڈیشن اور کینسویو ایسوسی ایشن جیسی ترک تنظیموں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
عطیات ان کی ویب سائٹ پر آن لائن یا ان کے دفتر جاکر بذات خود دیے جا سکتے ہیں اور لین دین کا یہ تمام عمل پاکستانی روپوں میں ہو گا۔


مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
87 فیصد خُوردہ ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ذرائع سے کی جارہی ہیں، اسٹیٹ بینک
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی
دسمبر
برطانیہ اور آئرلینڈ کے مصنفین کی غزہ میں جاری نسل کشی پر بھرپور آواز بلند
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 ممتاز مصنفین اور ادبی
مئی
ٹرمپ کے نائب صدر نے امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بہت برے نتائج سے کیا خبردار
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے
نومبر
صیہونی حکومت کو قتل کرنے کی دھمکی پر سنوار کا جواب
?️ 7 مئی 2022غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ
مئی
انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد
ستمبر
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں 2006 سے لے کر 2014 تک برطانوی فوج کے
نومبر