?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کی، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، وہاں کیا فیصلہ آیا؟
پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ تحریک انصاف کا مؤقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تحریک انصاف نے عبوری جواب دیا تھا، حتمی جواب کے لیے وقت مانگا ہے، 6 ہفتے کا وقت مانگا تھا، اب تو 6 ماہ گزر چکے ہیں، 6 ماہ سے کچھ نہیں ہوا، ایسے نہیں چلے گا۔
پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے کہا کہ ’انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے‘، تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے معاون وکیل کی 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 2 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو امریکا، کینیڈا اور ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سمیت 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، ابراج گروپ، آئی پی آئی اور یو ایس آئی سے بھی فنڈنگ حاصل کی، یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی۔
فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کو امریکا، کینیڈا اور ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سمیت 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، ابراج گروپ، آئی پی آئی اور یو ایس آئی سے بھی فنڈنگ حاصل کی، یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 اگست کو سنائے گئے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
بعدازاں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے شوکاذ نوٹس جاری کرنے کا اختیار چیلنج کیا تھا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی اور الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
تاہم رواں برس 2 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔


مشہور خبریں۔
جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2025 جنین کیمپ میں 4 ہزار خاندان بے گھر،صہیونی تباہ کاریوں میں
دسمبر
بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ
فروری
جماعت اسلامی نے 21 مئی کو ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا
?️ 16 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف
مئی
معاہدے کے تحت ایران کی تیل برآمدات کا دوبارہ آغاز
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع معاہدہ، جو جمعہ کو مفاہمت
جون
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ملیشیا نے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی بربریت کا
دسمبر
بھارت کو اندازہ نہیں، ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے، دفاعی تجزیہ کار
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کو
اپریل
مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
تحریک عدم اعتماد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عدم اعتماد کی
مارچ