شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ

شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے کے بعد ممبئی کی آرتھر جیل سے باہر نکلتے وقت مداحوں کو ہاتھ جوڑ کر سلام کیا اور ان کا شکریہ ادا کیاہاتھوں کو جوڑتے ہوئے ان کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر بعض کو تعجب  ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان آج صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے ممبئی کی آرتھر جیل پہنچے جوکہ گزشتہ 18 دنوں سے منشیات کیس میں زیرِ حراست ہیں۔شاہ رخ خان خاموشی سے اندر گئے اور جب وہ ملاقات کے بعد باہر آئے تو جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی وہ شاہ رخ خان کا جیل کے باہر جمع ہونے والے اپنے مداحوں کو سلام کرنے کا طریقہ تھا۔

بالی ووڈ اداکار نے عاجزی کے ساتھ اپنے مداحوں کا ہاتھ جوڑتے ہوئے اُن کی محبت کا شکریہ ادا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے آج صبح آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بحرینی سیاسی قیدی انتہائی ظلم و ستم کا شکار

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کا کہنا ہے کہ آل

ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے

فرانس بھی امریکہ مخالف

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے

ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی اور غزہ کے مستقبل پر سیمینار  کا انعقاد

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی

غزہ جنگ کے لیے 10 ہزار امریکی اسرائیل گئے

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ کے اچانک

حلب یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز نےروس کی حمایت میں ریلی نکالی

?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں:  صنعا نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ  حلب یونیورسٹی

غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے