?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
لکی مروت پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم پر حملہ دو بج کر تیس منٹ کے قریب تھانہ صدر کے حدود مپیروالہ گاؤں میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مردم شماری ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ اچانک دو نقاب پوش دہشت گردوں نے ان کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار دل جان شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےشہید ہو گئے۔ تاہم ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔
فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 8 مارچ کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کے ترجمان نے یعقوب ذوالقرنین نے کہا کہ یہ واقعہ گیرہ مستان میں دربین پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جس کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔
ترجمان یعقوب ذوالقرنین نے کہا تھا کہ مردم شماری کی ٹیم پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف تھی کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے:شاباک کا سرکاری انتباہ
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف اتحادیوں کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو میں
فروری
سمندر کے راستے غزہ کی امداد حقیقت یا مریکی دھوکہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے اپنی رپورٹ میں سمندر
جون
وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے
?️ 4 فروری 2021گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر
فروری
غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راہ حل
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی
جنوری
رفح بارڈر کراسنگ کے انتظامی ڈھانچے پر اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک آئی 24 نیوز کے دعوے کے مطابق،
اکتوبر
میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بے گناہ آدمی ہوں!:ٹرمپ
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابی مہم
مارچ
ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب
جنوری
بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
دسمبر