?️
سچ خبریں: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں اپنےگھر میں گھسنے والے شخص کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے، اداکار نے دراندازی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، چھوٹے نواب کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا جسے اداکار نے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم ان پر چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں۔
اداکار کے گھر میں دراندازی کرنے والے شخص کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور ان کے گھر میں گھسنے والے شخص کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بعد ازاں حملہ آور نے چھوٹے نواب پر چاقو کے 6 وار کیے اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
ممبئی پولیس سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کرائم برانچ نے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ایک ٹیم ملزم کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے، 3 ٹیمیں ممبئی کے مختلف علاقوں کو روانہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک ٹیم ملزم کی تلاش میں ممبئی سے باہر جائے گی۔
سیف علی خان کی ٹیم نے واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی تھی، فی الحال وہ اسپتال میں سرجری کے مراحل سے گزر رہے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں، یہ پولیس کیس ہے، ہم آپ کو صورتحال سے باخبر رکھیں گے‘۔
کرینہ کپور کی ٹیم نے بھی اسی طرح کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ باقی فیملی ٹھیک ہے۔
اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی، سیف کا بازو زخمی ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، خاندان کے باقی افراد ٹھیک ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں اور مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی اپنی تحقیقات کر رہی ہے، آپ سب کی تشویش کے لیے شکریہ‘۔
نیورو سرجن ڈاکٹر نتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر لینا جین اور اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹر نیشا گاندھی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سیف علی خان کا آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان، کرینہ کپور خان اور ان کے بیٹے نئے سال کی تعطیلات کے لئے سوئٹزرلینڈ میں تھے اور گزشتہ ہفتے ہی ممبئی لوٹے تھے۔
مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ امریکی صدر بننے کے لائق ہیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار اس
جنوری
چین اور یمن کے درمیان براہِ راست تجارتی شروع ہونے سے اسرائیل کی تشویش بڑھ گئی
?️ 9 اکتوبر 2025چین اور یمن کے درمیان براہِ راست تجارتی شروع ہونے سے اسرائیل
اکتوبر
ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر شک کے دائرے میں
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، اور وائٹ
مارچ
تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ
مئی
پیوٹن امریکہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعے کو
دسمبر
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس
مارچ
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل