کراچی (سچ خبریں) سجل علی کی خوبصورتی اور حسن نے بھارتی اداکارہ کو اپنا گرویدہ بنا دیا ، سجل علی کی خوبصورتی پر ان کے لاکھوں چاہنے والوں میں ایک بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی نکلیں جنہوں نےاداکارہ کے لئے نہایت دلچسپ کمنٹ لکھا کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی آسمان چھونے کیلئے پیدا ہوئی ہیں۔
اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آسمان میری زندگی کا پسندیدہ حصہ ہے۔‘سجل علی کی خوبصورت تصویر پر ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں بھارتی اداکارہ نے بھی ایک دلچسپ کمنٹ کیا۔
سجل علی کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے لکھا کہ ’اور آپ آسمان کو چھونے کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔‘واضح رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ میں فن کے جوہر دکھانے والی سجل علی کے مداحوں میں بھارتی فنکار بھی شامل ہیں، آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی سجل علی کی معترف تھیں جبکہ اب سونم باجوہ بھی ان کی مداح دکھائی دیتی ہیں۔
سجل علی نئے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں سجل علی اور کبریٰ خان کے علاوہ یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف اور رمشا خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔یاد رہے کہ سجل اداکار احد رضا میر سے گزشتہ برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔