سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات

?️

کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی معروف شوبز شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، یوٹیوبرز اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شادیاں کیں۔

سال 2024 میں تقریبا ہر ماہ کسی نہ کسی بڑی اہم شخصیت کی شادی ہوئی، تاہم زیادہ تر شادیاں سال کے آغاز اور سال کے اختتام پر ہوئیں۔

پاکستان میں عام طور موسم سرما میں شادیاں کی جاتی ہیں اور نومبر سے فروری تک زیادہ تر شادیاں ہوتی ہیں اور معروف شخصیات بھی نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ان ہی مہینوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس زیادہ تر معروف شخصیات نے دوسری شادیاں کیں۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں سے دوسری شادی کی تھی۔

عرشی رضی خان

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اداکارہ عریشہ رضی خان نے نکاح کے دو سال بعد فروری 2024 میں عبدالصمد سے شادی کی۔

ایمن زمان خان

اداکارہ، ٹک ٹاکر، اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن زمان نے بھی فروری 2024 میں نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

مدیحہ رضوی اور جنید علی پرویز

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اپریل 2024 میں خاموشی سے جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی تھی۔

اے ایس پی شہربانو نقوی

لاہور میں مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی جان بچانے والی خاتون پولیس افسراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہربانو نقوی بھی اپریل 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

ذوہاب خان اور وانیہ ندیم

نوجوان اداکار ذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے مئی 2024 میں نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

فیروز خان اور ڈاکٹر زینب

اداکار فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی۔

نیوز اینکر محمد جنید

معروف نیوز اینکر محمد جنید ظفر نے بھی جون 2024 میں شادی کی۔

انوشے اشرف

ویڈیو جوکی (وی جے)، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے جولائی 2024 میں خاموشی سے شہاب رضا مرزا سے آن لائن نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا تھاکہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی یا نہیں؟

جویریہ عباسی

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے شادی کے دو ماہ بعد جولائی 2024 میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

دانیہ ملک شاہ

معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری بیوہ دانیہ ملک شاہ نے بھی جولائی 2024 میں دوسری شادی کی۔

عمیر جسوال

گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ تک دوسری شادی کو خفیہ رکھنے کے بعد نومبر 2024 میں دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔

سکندر رضوی

ماڈل و اداکار سکندر رضوی نے نومبر 2024 میں ہسپانوی لڑکی سے شادی کی۔

ارشاد بھٹی اور سما راج

صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے دو سال بعد سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج سے دسمبر 2024 میں دوسری شادی کی۔

احمد عباس – بیٹا اسما عباس

سینیئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس سال کے اختتامی ہفتے میں نکاح کے بندھن میں بندھے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی

شہریار منور اور ماہین صدیقی نے 27 دسمبر 2024 کو نکاح کیا، تاہم سال کے اختتام تک ان کی ولیمے کی تقریب منعقد نہیں ہوئی تھی۔

رحمہ زمان

ماڈل و اداکارہ رحمہ زمان نے بھی سال کے اختتامی ہفتے میں نکاح کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی رخصتی بھی ہوگی یا صرف ابھی انہوں نے نکاح کیا۔

 

مشہور خبریں۔

شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام

کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے

میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل

?️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد

مغربی پابندیاں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں: پیوٹن

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایسٹرن اکنامک فورم کے جنرل اجلاس میں روس

شہید سید حسن نصراللہ کی تاریخی تشییع جنازے نے حزب اللہ کی طاقت ثابت کر دی:عطوان

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:علاقائی سیاست کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب اللہ

اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگی جرائم کے قریب

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: ایہود اولمرت، اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے

امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت

ایران کے قم شہر میں کاراباخ کے موضوع کا بین الاقوامی کانفرانس کا انعقاد

?️ 1 مارچ 2021ایران کے شہر قم میں نگورنو کاراباخ کے موضوع پر بین الاقوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے