?️
سچ خبریں: لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک فنکار کی جانب سے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے پر انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ’غیر مناسب اقدام‘ قرار دے دیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں اتوار کے روز ایک فنکار کے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے کے اقدام کو ’مکمل طور پر نامناسب‘ قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے کنارے پر مختصر سی ہاتھا پائی ہوئی، جہاں ایک شخص، جو شرٹ اور ٹائی میں ملبوس تھا، فنکار کو روکنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
یہ واقعہ ہفتے کے روز لندن میں جوزیپے وردی کی چار ایکٹ پر مشتمل اوپیرا ’ایل ٹروویٹورے‘ کے 11 روزہ سلسلے کے اختتامی شو کے دوران اس وقت پیش آیا جب پردہ گرنے سے قبل فنکاروں نے سلامی دی۔
ایک شخص، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تماشائیوں میں شامل تھا، اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ رائل اوپیرا ہاؤس میں آج رات غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے، ’ایل ٹروویٹورے‘ کے اختتام پر پس منظر میں کام کرنے والے ایک فنکار نے اسٹیج پر آ کر فلسطین کا پرچم لہرایا، وہ بس وہیں کھڑا رہا، نہ جھکا اور نہ کچھ بولا۔
اس نے مزید لکھا کہ ’اسٹیج کے پیچھے سے کوئی مسلسل اس سے پرچم چھیننے کی کوشش کرتا رہا اور یہ سب بہت ہی حیران کن صورتحال تھی‘۔
کوونٹ گارڈن میں واقع رائل بیلے اینڈ اوپیرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فنکار کی جانب سے یہ اقدام بغیر اجازت کے کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب متعدد فنکار اس سال کے گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں غزہ کے عوام کے لیے یکجہتی کے پیغامات دے چکے ہیں، ان فنکاروں میں کنی کیپ، باب وائلن، وولف ایلس اور ایمیل اینڈ دی اسنیفرز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس اب بھی مشہور جوڑی ’باب وائلن‘ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن کے مرکزی گلوکار نے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی
جولائی
فلسطینی جنگجوؤں کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی عسکریت پسندوں نے آج اتوار کی صبح اسرائیلی فوجی
فروری
ہمیں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: ترکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا
مارچ
یورپی یونین کے عہدہ دار کے دورہ تہران سے صہیونی خوفزدہ
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ جنہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیاں
جون
ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے درمیان اچھے تعلقات کا خاتمہ
?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کے نئے ٹیرف منصوبوں کے سائے میں امریکہ اور سوئزرلینڈ کے
اگست
ابراہیم رئیسی دمشق پہنچے ؛ اس تاریخی سفر کے پیغامات اور جہتیں کیا ہیں؟
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سیدابراہیم رئیسی کے دورہ
مئی
امریکہ یورپ کو کمزور کرنا چاہتا ہے: روس
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ یورپیوں کو
مارچ
پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری
?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی
فروری