?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ سوچتے تھے کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں، اچھی اداکاری کرتے ہیں اور وہ صحیح کام کررہے ہیں، وہ ایک ذہین انسان ہیں تاہم ان کا عقیدہ ہے کہ جو کچھ خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ ہم سے چِھن بھی سکتا ہے۔
شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی جو اُنہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے، اس کو کھونے کے ڈر کے بارے میں بات کی ہے۔اداکار نے اپنے اس انٹرویو میں کہا کہ’ایک وقت تھا جب وہ سوچتے تھے کہ وہ بہت محنت کرتے ہیں، اچھی اداکاری کرتے ہیں اور وہ صحیح کام کررہے ہیں، وہ ایک ذہین انسان ہیں، تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ہر چیز کرسکتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اُنہیں لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی دے سکتے ہیں اور بدلے میں کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’لیکن جب آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ جو آپ کو بدلے میں مل رہا ہو وہ اس سے زیادہ ہے، جس کے آپ حقدار ہیں‘۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ’ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس قابل ضرور ہیں کہ لوگ اُنہیں پسند کریں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ وہ پیسے کمائیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ایوارڈز ملیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ فلمیں بنانے کے قابل بھی ہیں لیکن بہت جلدی نہیں‘۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت زیادہ روحانی خیالات رکھنے والے عبادت گزار اور نیک شخص نہیں ہیں لیکن اُن کا عقیدہ ہے کہ جو خاص چیزیں آپ کو اچانک سے عطا کی جاتی ہیں وہ اسی طرح ایک جھٹکے میں آپ سے چِھن بھی سکتی ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
مراد سعید نے امن مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف کرنے کیلئے جرگہ بلانے کی تجویز دیدی
?️ 28 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
جولائی
آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں
جولائی
حکام میرواعظ کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں : فاروق عبداللہ
?️ 5 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے
مارچ
حزب اللہ اور صہیونی فوج کی آمنے سامنے جنگ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج صبح سے حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج
اکتوبر
سعودی عرب نے یمن کے ساتھ دو ماہ کی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اقوام متحدہ
اپریل
غزہ کے 18 ہسپتال بند، صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: ڈاکٹر منیر البرش، غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل،
اپریل
اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کا معیار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لیے
دسمبر