🗓️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ زور دارتالیاں کیونکہ بادشاہ گھر آگیا ہے، ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک ان کے مداح رہیں گے۔
حرا مانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آریان خان کے لیے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’شاہ ہمیشہ سے ہی خانز کے لیے رُخ رہے ہیں۔‘حرا مانی نے مزید کہا کہ ’بھئی! ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔‘
واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔
رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بیروت اجلاس میں سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی غیر حاضری کی وجوہات
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی
جولائی
یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ
اکتوبر
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے
ستمبر
انصاراللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا نتیجہ کیا ہوگا/ اسرائیل کے حامیوں کو غزہ جنگ کی کیا قیمت چکانا پڑے گی؟عطوان
🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ کی حمایت میں یمنی
فروری
لانگ مارچ کیلئے اسی ماہ میں کسی بھی وقت اعلان کروں گا، عمران خان
🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
🗓️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں
نومبر
غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں
فروری