?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا یاد رہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018میں تعینات کیا تھا اور انہیں بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022تک 4سالہ مدت پوری کرنا تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق ہو گیا جس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت 2 سال کر دی گئی۔
علاوہ ازیں ڈان کی رپورٹ کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کو شروع کرنے پر حکومت کی تعریف کی تھی۔
قانون سازی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی (سی سی ایل سی) نے سفارش کی تھی کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی مدت 4 سال کے بجائے صرف دو سال ہونی چاہیے جس کے بعد حکومت نے یہ عمل شروع کیا۔
ڈاکٹر طارق بنوری کو مئی 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 4 سالہ مدت کے لیے مقرر کیا تھا۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ سی سی ایل سی کی سفارش وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھی جائے گی جو ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم اور چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کو کم کرنے کے لیے صدر کو سفارشات بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کا وفاقی وزارت تعلیم، وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران، ملازمین اور میڈیاافراد سے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ان وجوہات کی وجہ سے حکومت نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حال ہی میں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔وائس چانسلر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ملک کی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کو ایچ ای سی کے چیئرمین کی پالیسیوں اور ان کے نقطہ نظر پر بہت سارے خدشات تھے۔
انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں لیکن بدقسمتی سے پچھلے 2 برس سے ایچ ای سی پالیسیاں بناتے ہوئے انہیں نظرانداز کررہا تھا۔
ایچ ای سی افسر ایسوسی ایشن کے صدر رضا چوہان نے الزام عائد کیا کہ ان کے دور میں ڈاکٹر طارق بنوری نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ایچ ای سی کو بدنام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ بھاری پیکج کے خلاف غیر ضروری طور پر بڑی تعداد میں کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئیں رضا چوہان نے کہا کہ چیئرمین اعلی تعلیمی ریگولیٹری باڈی کو ‘ون مین شو’ کے طور پر چلانے کے خواہاں تھے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی کابینہ کے وزیر: امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی سے غصہ ہوں
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: برطانیہ کی وزیر خزانہ، جو ایران کے خلاف جارحانہ جنگ
اپریل
ایران کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کو فروغ ملے گا، عطاء اللہ تارڑ
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
اگست
عیسائی پادری کی بیت المقدس کے خلاف صیہونی سازشوں کی مذمت
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت
جولائی
یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ
اگست
یوکرین فوجی ساز و سامان کی حفاظت کرنے سے قاصر
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، یوکرین کو
جولائی
پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے باہر ’خستہ حال املاک‘ کے نوٹس کا معمہ حل نہ ہو سکا
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا
مئی
کرم ابو سالم کراسنگ پر امداد لے جانے والے 1,000 ٹرک اکٹھا
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اقوام متحدہ کے حکام کے حوالے سے
جون
ترکی اور غاصب صیہونی حکومت کا غصبی گیس ٹرانزٹ چیلنج
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعادت پارٹی فلسطینیوں کے حقوق پر مبنی فکری اور سیاسی مطالعہ
مارچ