?️
ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں فلمی دنیا میں نام کمایا ہے، فلموں میں واپسی کے بارے میں اپنے خیالات مداحوں کو بتادیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو حال ہی میں ایک ٹی وی کمرشل میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں۔
بپاشا باسو کا ٹی وی کمرشل دیکھنے کے بعد اُن کے مداح اُن سے فلموں میں واپسی کے بارے میں کئی سوالات پوچھ رہے ہیں۔ایک صارف نے بپاشا باسو اور رنبیر کپور کا ٹی وی کمرشل ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بار پھر بپاشا باسو اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا جلد ہی آپ فلموں میں واپس آئیں۔بپاشا باسو نے صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میرے مداحوں سے یہی شکایت سُننے کو ملتی ہے کہ میں بڑی اسکرین پر واپس کیوں نہیں آرہی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ایک بہترین اور درست کردار ملنے کا انتظار کررہی ہوں، مجھے جیسے ہی ایسا کردار ملے گا تو میں ضرور بڑی اسکرین پر واپس آؤں گی۔واضح رہے کہ بپاشا نے متعدد بلاک بسٹر پروجیکٹس میں کام کیا، جن میں دھوم 2 ، بچنا اے حسینو، پھر ہیرا پھیری، راز اور جسم شامل ہیں۔ بپاشا کو آخری بار بڑی اسکرین پر ہارر فلم ’الون‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ
مارچ
ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم
?️ 29 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق دیے گئے
مارچ
وورلڈ بینک نے پاکستانی امداد کی اجازت دے دی
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ورلڈ بینک کے
مئی
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر
پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز
?️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم
جنوری
آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے
مارچ