بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

بپاشا باسو کوبالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں  فلمی دنیا میں نام کمایا ہے، فلموں میں واپسی کے بارے میں اپنے خیالات مداحوں کو بتادیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو حال ہی میں ایک ٹی وی کمرشل میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں۔

بپاشا باسو کا ٹی وی کمرشل دیکھنے کے بعد اُن کے مداح اُن سے فلموں میں واپسی کے بارے میں کئی سوالات پوچھ رہے ہیں۔ایک صارف نے بپاشا باسو اور رنبیر کپور کا ٹی وی کمرشل ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بار پھر بپاشا باسو اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا جلد ہی آپ فلموں میں واپس آئیں۔بپاشا باسو نے صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے میرے مداحوں سے یہی شکایت سُننے کو ملتی ہے کہ میں بڑی اسکرین پر واپس کیوں نہیں آرہی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ایک بہترین اور درست کردار ملنے کا انتظار کررہی ہوں، مجھے جیسے ہی ایسا کردار ملے گا تو میں ضرور بڑی اسکرین پر واپس آؤں گی۔واضح رہے کہ بپاشا نے متعدد بلاک بسٹر پروجیکٹس میں کام کیا، جن میں دھوم 2 ، بچنا اے حسینو، پھر ہیرا پھیری، راز اور جسم شامل ہیں۔ بپاشا کو آخری بار بڑی اسکرین پر ہارر فلم ’الون‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ال ثانی امریکہ میں؛ روبیو اور ٹرمپ سے ملاقاتوں کے دورے پر

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کے وزیر

صیہونی حکومت فلسطین میں نسل پرستی قائم کرنے کی خواہاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے نوآبادیاتی آباد کاری

کیا عرب ممالک کے ساتھ صیہونی تعلقات کا منصوبہ دم توڑ رہا ہے؟

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:بحرین میں صیہونی سفیر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان

گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، یار محمد ناصر نگران وزیراعلی مقرر

?️ 25 نومبر 2025گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے

نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے

پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان

?️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت

ایران سے مزید پاکستانی طلبہ دوسرے روز بھی وطن واپس پہنچے، تعداد 155 ہوگئی

?️ 2 مارچ 2026گوادر (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ

غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے