🗓️
کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیز صورتحال پر کہا ہے کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے انہوں نے فیس بُک پر مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کیا۔
شمعون عباسی بھارتیوں کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’وہ پتھر پھینکتے ہیں لیکن ہم دعائیں کرتے ہیں ، فرق صاف واضح ہے۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دیکھ کر بھی اگر پاکستانیوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کیں تو ہمارے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں کسی نسل، انسان یا گروہ کے خلاف نہیں ہوں، میرا اللہ پر پختہ یقین ہے، ایک وہی ہے جسے ہم سب کو راضی رکھنا چاہیئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا گو ہوں ، امید ہے کہ بھارت اس وبا سے نبرد آزما ہوتے ہوئے یہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ برے حالات میں دوسروں کی مدد کردینی چاہئے۔
شمعون نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لکھا کہ ’پتھراؤ آپ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن ہم یہاں آپ کے اہلِ خانہ اور بچوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے لہذا ہم بھی آپ سے خیر سگالی کے جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم یمنیوں کی استقامت کی تعریف کرتے ہیں: لبنانی وزیر
🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے اپنے ایک
جولائی
غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست
🗓️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی
اکتوبر
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا
🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر
ستمبر
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے گزشہ سال سیف القدس
جون
صہیونی فوج کے مرکزی علاقے کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی وجہ
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے مرکزی علاقے کے کمانڈر یہودا
اپریل
وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کے لئے کوشاں ہیں: شوکت ترین
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے کو بتایا
فروری
پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو
جنوری
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر