انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️

کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیز  صورتحال پر کہا ہے کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے انہوں نے فیس بُک پر مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کیا۔

شمعون عباسی بھارتیوں کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے  کہا کہ ’وہ پتھر پھینکتے ہیں لیکن ہم دعائیں کرتے ہیں ، فرق صاف واضح ہے۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دیکھ کر بھی اگر پاکستانیوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کیں تو ہمارے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں کسی نسل، انسان یا گروہ کے خلاف نہیں ہوں، میرا اللہ پر پختہ یقین ہے، ایک وہی ہے جسے ہم سب کو راضی رکھنا چاہیئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا گو ہوں ، امید ہے کہ بھارت اس وبا سے نبرد آزما ہوتے ہوئے یہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ برے حالات میں دوسروں کی مدد کردینی چاہئے۔

شمعون نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لکھا کہ ’پتھراؤ آپ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن ہم یہاں آپ کے اہلِ خانہ اور بچوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے لہذا ہم بھی آپ سے خیر سگالی کے جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات

امریکہ اسرائیل کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکا ہے: لبنانی رکن پارلیمنٹ

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:لبنان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ہاتھوں

اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان

کیا ایران کا پانی کا بحران اسرائیل سے بھی بدتر ہے؟

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو

ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر

نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے

دنیا کی وکالت کے بجائے اپنے لوگوں کی حالت دیکھو؛چین کا پلوسی پر طنز

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر

ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے