اداکارہ اُشنا شاہ جانوروں کو قید کرنے کے خلاف ہیں

خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو جانوروں کوقید کرنا یا انہیں پنجرے میں بند کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور وہ اس چیز کے خلاف ہیں انہوں  نے ایک گھر میں مرغیوں کو ہر وقت پنجرے میں بند رکھنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جرم کیے بغیر انتہائی خراب جیل میں زندگی گزارنے سے بہتر جلد موت ہوگی۔

جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر آنکھوں دیکھے گئے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک سیٹ پر مرغیوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مرغیوں کا مالک دن رات انہیں پنجرے میں بند رکھتا ہے۔ گھر کا مالک چوری ہوجانے کے خوف سے انہیں باہر نہیں نکالتا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ دیگر لوگ بھی اپنے گھروں میں مرغیوں کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  تصور کیجئے کہ مرغیوں کو رات دن پنجرے میں قید رکھنا انہیں کیسا لگتا ہوگا۔اشنا شاہ نے سوال اٹھایا کہ مرغیوں کو استعمال کرنا ایک چیز لیکن کیا ساری زندگی ہم ان کو تکلیف دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  میں تمام جانوروں اور پرندوں کے لئے بولتی ہوں جنہیں باندھا یا قید کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُشنا جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کریں گی۔

اس سے قبل ماحولیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کو آب و ہوا میں بدلاؤ کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔ماحول کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نایاب جنگلی حیات سے مالامال ہے۔ چیتے، دریائے سندھ کی ڈالفن کی مختلف اقسام ہماری ملک میں پائی جاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی سفیر ترکی پہنچے

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو

ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ میں آنے کے لیے 20 لاکھ مانگے، پوڈکاسٹر کا دعویٰ

?️ 8 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ

حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر

عراق پر حملہ 20 سال بعد بھی امریکہ اور برطانیہ کے گلے میں ہڈی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج

تمام بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والا جوس کا ایک گلاس

?️ 6 فروری 2021 سچ خبریں: چقندر، گاجر اور سیب کا جوس کسی جادوئی دوائی سے

حماس کا عرب لیگ شام کی میں واپسی کا خیرمقدم

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے پیر کی

انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی

امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ  نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے